Friday, April 19, 2024

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین کے درمیان ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین کے درمیان ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو
May 19, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ڈینئل فیلڈمین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے امور بھی زیربحث آئے۔