Friday, May 3, 2024

آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے

آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے
July 6, 2015
جوہانسبرگ(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پرجنوبی افریقہ پہنچ گئے، جہاں وہ جنوبی افریقن  آرمی ہیڈکوارٹرزآئے توانہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پرجنوبی افریقہ پہنچے ہیں،جہاں اُنہوں نے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹینٹ جنرل وی آرمسونڈو سے ملاقات کی ۔ جس میں دو طرفہ دفاعی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،جنوبی افریقن آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکو سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل سولی زچاریہ شوک سے بھی ملاقات کی اس دوران دو طرفہ پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔