Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف تہران پہنچ گئے، ایرانی مسلح افواج کے چیف سے ملاقات

آرمی چیف تہران پہنچ گئے، ایرانی مسلح افواج کے چیف سے ملاقات
November 19, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تہران پہنچ گئے، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوئی، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں آرمی چیف کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور پاک، ایران سرحدی سلامتی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔