Friday, April 19, 2024

آرمی چیف تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میں بریفینگ دینگے

آرمی چیف تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میں بریفینگ دینگے
December 17, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس انیس دسمبر کو ہوگا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ایوان کو حالیہ غیرملکی دوروں اور ملکی صورتحال کے حوالے سے بریفینگ دینگے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کرینگے انیس دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شرکت کرینگے۔ ایوان بالا کی تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف بریفینگ دینگے۔

آرمی چیف کے ہمراہ ڈی ایم او بھی ہونگے، ہول کمیٹی کااجلاس صبح دس بجے ہوگا اور کمیٹی کی کاروائی ان کیمرہ ہوگی، کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔