Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی وزیر دفاع کے مابین ویڈیو ٹیلی کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی وزیر دفاع کے مابین ویڈیو ٹیلی کانفرنس
August 6, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی وزیر دفاع کے مابین ویڈیو ٹیلی کانفرنس ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا کے پھیلاؤ کے دوران دفاعی اداروں کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی وزیر دفاع نے اپنی فوج کورونا وباء کی روک تھام اور تحفظ کیلئے کردار پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے پاکستان کی کورونا وباء کیخلاف حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ دوطرفہ سطح پر پاک، جاپان دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویڈیو ٹیلی کانفرنس میں جاپانی وزیر دفاع نے دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے، آزاد بحرالکاہل کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے کورونا وباء کے تناظر میں معلومات، اقدامات اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ دوطرفہ سطح پر دفاعی حکام کے مابین مواصلاتی روابط جاری رکھنے، تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔