Thursday, May 9, 2024

آرمی چیف اور بل گیٹس کی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت

آرمی چیف اور بل گیٹس کی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت
November 13, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے کورونا وبا کیخلاف ردعمل اور پولیو مہم پر گفتگو کی گئی۔ بل گیٹس نے پولیو مہم میں پاک فوج کی کلیدی کاوشوں کو سراہا اور  کہا پولیو مہم میں معاشرے کے سرکردہ افراد کی شمولیت کلیدی اقدام ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326969141908156417?s=20 آرمی چیف نے کہا پولیو مہم قومی مقصد اور قومی کاوش ہے۔ ہماری حقیقی کامیابی اس وقت ہو گی جب کوئی بچہ پولیو زدہ نہیں ہو گا۔ کامیاب پولیو مہم کا سہرہ کارکنان، موبائل ٹیموں، نمائندہ صحت کو جاتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا۔