Wednesday, May 8, 2024

آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ،پولیو مہم ، وبائی امراض پر گفتگو

آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ،پولیو مہم ، وبائی امراض پر گفتگو
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں  انسداد پولیو مہم  ، دو طرفہ سطح پر موجود اور مستقبل کے وبائی امراض کے خطرات پر گفتگو ہوئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن میں ٹیلیفونک رابطہ  ہوا  جس میں  پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ سطح پرموجودہ اورمستقبل کے وبائی امراض کے خطرات پر بھی بات چیت ہوئی ، آرمی چیف کا کہنا تھاکوروناوباکے باوجودآئندہ چندہفتوں میں انسدادپولیومہم کاآغازہوگا ، پاک فوج انسدادپولیومہم میں حکومت کابھرپورساتھ دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے پولیومہم  کی سکیورٹی،نگرانی اوراستعدادمیں اضافے کیلئے پاک فوج کے کردارکوسراہا ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج نے صحت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات میں معاونت سے کردار ادا کیا انسداد پولیو کیلئے کام کرنیوالے شعبہ صحت کے کارکنان کورونا کیخلاف مؤثردفاع ہیں۔

ٹیلیفونک بات چیت میں اس امور پر اتفاق ہوا کہ تعلیم،بہترصحت اورٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی مدافعت کوبہتربنایا جاسکتا ہے۔