Tuesday, May 21, 2024

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، مشترکہ علاقائی مفادات اور مقاصد پر بات کی گئی

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، مشترکہ علاقائی مفادات اور مقاصد پر بات کی گئی
May 25, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے ٹیلیفونک گفتگو میں مشترکہ علاقائی مفادات اور مقاصد پر بات کی گئی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں مشترکہ علاقائی مفادات اور مقاصد پر بات کی گئی۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع آسٹن نے افغان امن مذاکرات کے لئے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور پاک، امریکا تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ طرفین نے علاقائی امور، سلامتی و استحکام مشترکہ مقاصد پر بھی گفتگو کی۔