Monday, September 16, 2024

آرمی پبلک سکول کے طلباءاور اساتذہ پاکستان سپرلیگ دیکھنے دبئی پہنچ گئے

آرمی پبلک سکول کے طلباءاور اساتذہ پاکستان سپرلیگ دیکھنے دبئی پہنچ گئے
February 4, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کا آرمی پبلک سکول کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ ایفا ہوگیا۔ اے پی ایس کے طلبہ اور اساتذہ پاکستان سپرلیگ دیکھنے دبئی پہنچ گئے۔ پی ایس ایل دیکھنے کا موقع ملنے پر طلبہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان نے آرمی پبلک سکول کے طلبہ سے یہ وعدہ چند روز قبل پشاور میں اے پی ایس کے دورے کے موقع پر کیا تھا۔ بوم بوم آفریدی کا اے پی ایس طلبہ سے کیا گیا وعدہ ایفا ہوگیا اور سکول کے طلبہ اور ٹیچنگ سٹاف پر مشتمل ایک سو چھیالیس افراد کا وفد شاہین ایئرلائن کی خصوصی پرواز سے دبئی پہنچ گیا۔ اے پی ایس کے طلبہ پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور آٹھ فروری تک پی ایس ایل کے مقابلے دیکھ سکیں گے۔ پاکستان سپرلیگ میں اپنے سٹار کی دھواں دھار پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملنے پر اے پی ایس کے طلبہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔