Tuesday, April 30, 2024

آرمی پبلک سکول کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: دفترخارجہ

آرمی پبلک سکول کے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: دفترخارجہ
December 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے دہشت گردی کے خلاف 34 رکنی اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کا حامی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک پر مشتمل اتحاد میں پاکستان شامل ہے۔ اس اتحاد میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے اتحاد کے متعلق سیکرٹری خارجہ سے منصوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کو ایک سال مکمل ہونے پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغان قیادت کے درمیان تمام امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت چاہتے ہیں۔