Friday, April 26, 2024

آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری
December 13, 2015
لاہور(92نیوز) آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہےلاہور میں شہدا کی یاد میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق اے پی ایس کے شہداءکی یاد میں ٹی ایم اے گلبرگ ٹاﺅن کی جانب سے واک کا ا ہتمام کیا گیا واک حسین چوک سے شروع ہوئی  ، شرکاءمارچ کرتے ہوئے لبرٹی چوک پہنچے جہاں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاج بھی کیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر دہشتگردی کیخلاف  نعرے درج تھےشرکاءنے کہا کہ دہشتگردوں کی ظالمانہ کارروائیوں نے قوم کو متحد کر دیا ان کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ واک میں شریک افراد نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔