Friday, April 26, 2024

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کو چار سال بیت گئے

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کو چار سال بیت گئے
December 16, 2018
پشاور (92 نیوز) آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کو چار سال ہو گئے لیکن ننھے شہیدوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ یہ مناظرہیں 16 دسمبر 2014 کے جب سفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول کو اپنی سفاکانہ کارروائی اور بربریت کا نشانہ بنایا۔ وحشی دہشت گردوں نے اس دلخراش کارروائی میں معصوم پھولوں کو نشانہ بنایا۔ یہی وہ ہال ہے جو معصوم بچوں کی عظیم قربانی کی داستان بیان کر رہا ہے۔ یہ سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کی قربانی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔ وطن عزیز میں امن کی شمع آرمی پبلک اسکول کے شہیدوں کے لہو سے روشن ہوئی۔ اپنے جگر گوشے کھونے والے والدین تو ننھے شہیدوں کو آج بھی یاد کرتے ہی ہیں۔ اے پی ایس کی شہید آج بھی پوری قوم کے یادوں میں زندہ ہیں۔ آرمی پبلک سکول کی ننھی کلیاں شہادت کا رتبہ پا کر چار سال بعد بھی یہ احساس دلا رہی ہیں کہ ملک کا مستقبل اب بھی محفوظ ہے۔