Tuesday, April 23, 2024

آرمی میڈیکل کالج میں انڈر گریجویٹ کانووکیشن تقریب کا انعقاد

آرمی میڈیکل کالج میں انڈر گریجویٹ کانووکیشن تقریب کا انعقاد
October 29, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی میڈیکل کالج میں انڈر گریجویٹ کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کانووکیشن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 38 ویں ایم بی بی ایس، 17 ویں بی ڈی ایس کورسز کے طلباء فارغ التحصیل ہوئے۔  آرمی میڈیکل کالج ، انڈر گریجویٹ کانووکیشن ، تقریب ، انعقاد آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کالج طب اور دندان سے متعلق تعلیم میں کلیدی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ پاکستان میڈیکل کونسل نے آرمی میڈیکل کالج کو سرکاری سطح پر بہترین میڈیکل کالج قرار دیا۔