Tuesday, April 16, 2024

آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 200 کوکلیئر امپلانٹس کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی تقریب

آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 200 کوکلیئر امپلانٹس کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی تقریب
June 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 200 کوکلیئر امپلانٹس کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی۔

پاکستان کی مسلح افواج کا ہر جوان امن کا نشان، لازوال قربانیوں کی عظیم مثال ہے۔ مسلح افواج عرصہ دراز سے دہشتگرد عناصر کے خلاف برسرپیکار آرمی میڈیکل کور زخمی افسران اور جوانوں کے علاج کیساتھ بہتر عوامی صحت کے لیے بطور خاموش مجاہد پیش پیش ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایات پر قوت سماعت سے محروم افراد کے آپریشنز کا دائرہ بڑھایا گیا۔ اس مد میں قوت سماعت سے محروم پیدائشی بچوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ رواں مہینے کا کلیئرامپلانٹ کے سلسلے کا 200 واں آپریشن کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 200 کاکلئیر امپلانٹس کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سرجن جنرل نے زمانہ امن و جنگ میں آرمی میڈیکل کور کے افسران کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلا کامیاب کاکلیئرامپلانٹ 2017 میں کیا گیا تھا۔ آرمی چیف کی ہدایت پر سماعت سے پیدائشی محروم بچوں کے لیے سہولت میں وسعت لائی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی جنگ میں مسلح افواج کے جوانوں نے جانیں بھی نچھاور کیں اور اعضاء بھی۔ کئی افسران اور جوان سماعت سے معذور ہوئے۔ توپوں اور ہتھیاروں کی گھن گھرج سے بھی فوجی جوان اپنی قوت سماعت سے بھی محروم ہو سکتا ہے۔ سماعت سے مکمل محروم افراد کو مصنوعی کان نصب یا کاکلیئر امپلانٹ کیا جاتا ہے۔ 2017 کے بعد کئی کامیاب آپریشن ہوئے۔ یہ تمام افراد آج بھی مختلف دفاتر میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔