Saturday, April 20, 2024

آرمی ترمیمی ایکٹس حمایت پر مسلم لیگ ن کے اراکین میں شدید اختلاف ، ذرائع

آرمی ترمیمی ایکٹس حمایت پر مسلم لیگ ن کے اراکین میں شدید اختلاف ، ذرائع
January 7, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی ترمیمی ایکٹس حمایت پر مسلم لیگ ن کے اراکین میں شدید اختلاف ہے۔ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مسلم لیگ نون اختلافات کا شکار ہو گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز مسلم لیگ نون کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں رانا تنویر، میاں جاوید لطیف اور نثار چیمہ نے لندن میں بیٹھی قیادت کے فیصلوں  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا نوازشریف کچھ اور شہبازشریف کچھ اور بات کرتے ہیں۔ اب عوام کو کیا منہ دکھائیں گے، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا اب کیسے دفاع کریں گے؟ ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کی غیر مشروط حمایت پر کارکنوں کا ردعمل شدید ہے۔ فیس سیونگ کے لیے کچھ ترامیم لانا چاہیئں تھیں جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کے سوالات کے جواب شہباز شریف خود آکر دیں گے۔ ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت کے باوجود قومی اسمبلی نہ آئے۔ احسن اقبال  بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے جب کہ ووٹنگ میں حصہ لینے والے دیگر ارکان کو رات گئے شہبازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا جس پر خفا اراکین کو اجلاس میں آنا پڑا۔