Monday, May 13, 2024

آرمی ایکٹ پر قانون سازی فیصلے بارے پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج طلب

آرمی ایکٹ پر قانون سازی فیصلے بارے پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج طلب
January 5, 2020
کراچی (92 نیوز) آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے متعلق فیصلے کیلئے بلاول بھٹو نے پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا، ترمیمی مسودوں پر آصف زرداری سے بھی مشاورت کی گئی، سابق صدر نے قومی معاملات پر اتفاق رائے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی وسینٹ میں پیپلزپارٹی کے سرکردہ پارلیمانی لیڈرز بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس آج شام 4 بجے بلاول ہائوس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آرمی ایکٹ کے حوالے سے مجوزہ ترامیم پر بات چیت ہوگی۔ پیپلزپارٹی مجوزہ قانونسازی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ نیب قانون میں ترمیم کے معاملے پر بات اجلاس میں بات چیت ہو گی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بھی بات چیت ہوگی۔