Friday, April 26, 2024

آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے سمجھداری اور بردباری کا مظاہرہ کیا، فردوس عاشق

آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے سمجھداری اور بردباری کا مظاہرہ کیا، فردوس عاشق
January 5, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے سمجھداری اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا توقع کرتے ہیں آرمی ایکٹ پر اپوزیشن اسی طرح آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا اداروں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔ کچھ سیاست دانوں کے بیانات ہیں کہ انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ دوست بدل سکتے ہیں ہمسائے بدلے نہیں جا سکتے۔  ہم نے پاکستان کے مفاد کو سب سے پہلے دیکھنا ہے۔ پاکستان کے مفاد کا دفاع کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں وزیر خارجہ کل سینیٹ میں پالیسی بیان دیں گے۔ حکومت کا واضع موقف ہے کہ ہم خطے میں امن کے داعی ہیں۔