Friday, May 17, 2024

آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ 92 نیوز نے حاصل کرلیا

آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ 92 نیوز نے حاصل کرلیا
January 2, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ 92 نیوز نے حاصل کرلیا ، آرٹیکل 243 میں ترمیم کےساتھ آرمی ایکٹ 1952 میں ایک نیا چیپٹر شامل ہے ۔ چینل 92 نیوز کو حاصل مسودے کے مطابق وزیراعظم کی سفارش پر صدرمملکت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکیں گے ، توسیع زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی۔ مسودے کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی اور توسیع کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔