Friday, May 17, 2024

آرمی ایکٹ میں ترمیم ، نون لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بل کی حمایت کر دی

آرمی ایکٹ میں ترمیم ، نون لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بل کی حمایت کر دی
January 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے اہم پیشرفت ہو گئی۔ نون لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بل کی حمایت کر دی۔ حکومتی وفد نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرکے قانون سازی پر حمایت مانگی تھی۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے آرمی چیف کے عہدے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے۔ رانا ثنا نے بھی تعاون کی تصدیق کر دی۔ حکومتی وفد کی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی مثبت رہی۔ وزیردفاع کی سربراہی میں وفد اپوزیشن چیمبر پہنچا۔ وفد میں شبلی فراز اور اعظم سواتی بھی شامل تھے۔ خواجہ آصف، ایاز صادق اور رانا تنویر نے ن لیگ کی جانب سے مذاکرات کئے۔ حکومتی وفد نے آرمی ایکٹ میں  ترمیم پر حمایت مانگی۔ ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ قیادت سے رابطے کے بعد آرمی ایکٹ میں ترامیم کی غیرمشروط حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ لیگی قیادت نے پیغام دیا کہ ان کی جماعت آرمی چیف کے عہدے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی۔ لاہورمیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا آرمی ایکٹ  میں ترمیم پر حکومت سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔