Sunday, May 12, 2024

آرمی ایکٹ میں ترمیم ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کل دوبارہ طلب

آرمی ایکٹ میں ترمیم ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کل دوبارہ طلب
January 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع  کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی نے قواعدو ضوابط کے حوالے سے 3 جنوری کے اجلاس پر اعتراضات اٹھائے۔ چیئرمین کمیٹی امجد نیازی کی غیرموجودگی میں جمیل احمد خان نے 3 جنوری کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمیل احمد خان کو قواعد کے تحت عبوری چیئرمین نہیں بنایا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ کی  قائمہ کمیٹی دفاع کے ارکان بھی شریک ہوئے جنہیں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر ووٹ کا حق نہیں دیا گیا۔