Friday, April 19, 2024

آرمی ایکٹ میں ترامیم کیلئے اپوزیشن سے رابطوں کیلئے حکومتی کمیٹی قائم

آرمی ایکٹ میں ترامیم کیلئے اپوزیشن سے رابطوں کیلئے حکومتی کمیٹی قائم
December 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آرمی ایکٹ میں ترامیم کیلئے حکومت نے سیاسی جماعتوں سے رابطےکرنے کیلئے  3 وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ۔ حکومت کی  قائم کردہ کمیٹی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں  ذرائع  کے مطابق کمیٹی آرمی ایکٹ ترامیم کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔ کمیٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔