Saturday, May 11, 2024

آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ، ملکی مفاد میں پاس کیا ، چودھری شجاعت حسین

آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں ، ملکی مفاد میں پاس کیا ، چودھری شجاعت حسین
January 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں حکومت اور اپوزیشن نے ملکی مفادات میں پاس کیا۔ مسلم لیگ ق کے سینئررہنما چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں حکومت اور اپوزیشن نے ملکی مفادات میں پاس کیا۔ عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس کیا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پوری حکومت اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیر غور آنے والی ہر تجویز میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں  اور اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں،آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ  یہ امر افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔