Thursday, May 9, 2024

آرمی ایکٹ بل کی منظوری پر سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، پرویزالہیٰ

آرمی ایکٹ بل کی منظوری پر سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، پرویزالہیٰ
January 9, 2020
لاہور (92 نیوز) آرمی ایکٹ بل کی منظوری پر تمام سیاسی جماعتوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے دوران گفتگو کہا کہ سیاسی یکجہتی سے قومی ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا۔ چوہدری پرویز الہی کی آمد پر یونیورسٹی انتظامیہ کا بھر پور استقبال کیا گیا، چوہدری پرویز الہی ہمراہ چوہدری وجاہت حسین اور دیگر پارٹی کے ممران بھی تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی یونیورسٹی آف گجرات میں نئے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے بعد بولے حکومت نے تعلیمی اداروں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔