Friday, May 10, 2024

آرمی ایکٹ بل کی متفقہ منظوری ملکی مفاد میں یکجہتی کا ثبوت ہے ، فردوس عاشق

آرمی ایکٹ بل کی متفقہ منظوری ملکی مفاد میں یکجہتی کا ثبوت ہے ، فردوس عاشق
January 7, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے آرمی ایکٹ بل  کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع  سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا ۔ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا تقاضا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے پاکستانی قوم  ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے،اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔