Friday, May 10, 2024

آرمی ایوی ایشن کے بہادر ہوابازوں کیلئے فرانس کی طرف سے خصوصی تمغے

آرمی ایوی ایشن کے بہادر ہوابازوں کیلئے فرانس کی طرف سے خصوصی تمغے
February 5, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے پائلٹس کو فرانسیسی کوہ پیما مس الزبتھ ریوول کو بچانے پر فرنچ نیشنل ڈیفنس برانزمیڈل سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے انتہائی مشکل حالات میں فرانسیسی کوہ پیما کو بچایا، جس پر انہیں فرانس کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آرمی ایوی ایشن ، بہادر ہوابازوں ، فرانس ، خصوصی تمغے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کو میڈلز دینے کے لئے آرمی میوزیم میں خصوصی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینئر آرمی آفیسرز اور پاک آرمی ایوی ایشن کے آفسران نے شرکت کی۔ تقریب میں فرانسیسی کوہ پیما کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے والے بہادر پائلٹس کو بحر ہند میں فرانسیسی جوائنٹ فورس کے کمانڈر نے فرانسیسی نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے نوازا۔ جنوری 2018 میں ایک فرانسیسی کوہ پیما نانگا پربت میں پھنس گئی تھیں، جن کو بچانے کے لئے فرانسیسی سفارت خانے نے پاک آرمی سے درخواست کی تھی۔