Friday, May 10, 2024

آرزو فاطمہ کی میڈیکل رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

آرزو فاطمہ کی میڈیکل رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش
November 9, 2020

کراچی (92 نیوز) آرزو فاطمہ کی میڈیکل رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ آرزو فاطمہ کی عمر 14سے پندرہ سال ہے ۔

آرزو  فاطمہ نے عدالت میں کہا کہ کسی دباؤ کے بغیر اسلام قبول کیا ۔ تفتیشی افسر نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا  کہ کیس میں چائلڈ میرج ایکٹ کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔

عدالت نے  آرزو فاطمہ کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کر دی ۔