Saturday, May 4, 2024

آرامکو کاسعودی بنیادی صنعتی کارپوریشن کے 70 فیصد حصص خریدنے کا اعلان

آرامکو کاسعودی بنیادی صنعتی کارپوریشن کے 70 فیصد حصص خریدنے کا اعلان
March 28, 2019

ریاض ( 92 نیوز) دنیامیں سب سےزیادہ تیل پیداکرنے والی کمپنی آرامکو نے سعودی بنیادی صنعتی کارپوریشن ’سابک‘ کے 70 فی صدحصص خریدنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کےمطابق آرامکو نےسابک کے70 فی صد حصص خریدنےکی تصدیق کردی ہےاوروہ مملکت کےخود مختارسرمایہ کاری فنڈکواس مقصدکےلیے69 ارب 10 کروڑڈالرزکی رقم ادا کرے گی۔

اس ڈیل کے حوالے سے گذشتہ کئی ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور آرامکو اورسعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈکےدرمیان اس سلسلے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔

سابک کاہیڈکوارٹرزدارالحکومت ریاض میں واقع ہے جبکہ اس کاکاروبار دنیا کے پچاس سےزیادہ ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے تینتیس ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔

کمپنی  کے کل اثاثوں کی مالیت پچاسی ار ب ڈالرز ہے۔