Friday, April 19, 2024

آرامکو کا حصص ریاض اسٹاک ایکسچینج میں شامل کرنے کا ارادہ

آرامکو کا حصص ریاض اسٹاک ایکسچینج میں شامل کرنے کا ارادہ
November 3, 2019
ریاض ( 92 نیوز ) دنیا کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی سعودی کمپنی آرامکو  اپنے حصص بازار میں بیچنے کے لیے لائے گی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق آرامکو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ریاض اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے ،  کمپنی نے اس حوالے سے کسی ٹائم فریم کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بتایا ہے کہ وہ کتنے حصص مارکیٹ میں بیچے گی۔ ذرائع کے مطابق آرامکو اپنے ایک سے دو فیصد شیئر مارکیٹ میں بیچے گی جس سے وہ 20 سے 40 ارب ڈالر تک کمائے گی ،  آرامکو کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ریاض اسٹاک ایکسچینج  میں شامل ہونے کے بعد بھی کمپنی اپنی عالمی تیل کی سپلائی برقرار رکھے گی۔ آرامکو کی مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔