Wednesday, May 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
September 16, 2019
 ریاض ( 92 نیوز) آرامکو کی آئل تنصیبات پر حملوں نے عالمی مارکیٹ کو ہلا کررکھ دیا، تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، برینٹ کروڈ آئل 28 سال کی بلند ترین قیمت پر جا پہنچا ہے۔ آرامکو آئل تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا کو ملنے والے تیل کی رسد کا 5 فیصد حصہ بند ہوگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت66.45تھی، جو چند لمحوں میں ہی بڑھ کر71.95 ہوگئی۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت کاروبار کے آغاز پر15 فیصد بڑھ گئی، جو22 جون1998 کے بعد ہونے والا ریکارڈ اضافہ ہے۔ تیل کی قیمتوں کو آسمان پر چڑھتے دیکھ کر امریکی صدر ایکشن میں آگئے، جنہوں نے اپنے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کو بریک لگی ہے ادھر دوسری جانب ماہرین کے مطابق آرامکو تنصیبات کو مکمل بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔