Friday, May 10, 2024

آر اے بازار راولپنڈی خودکش دهماکے ، 20 مرتبہ سزائے موت کا ملزم بری

آر اے بازار راولپنڈی خودکش دهماکے ، 20 مرتبہ سزائے موت کا ملزم بری
October 10, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آر اے بازار راولپنڈی خودکش دهماکے میں سپریم کورٹ نے 20 مرتبہ سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا ۔ ملزم عمرعدیل خان پر خود کش بمبار کی معاونت کا الزام تها۔ آر اے بازار خود کش دھماکہ میں ملوث ملزم عمر عدیل کی اپیل پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دئیے اور کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے ہمارے ملک کی سرحدوں کے محافظ تهے۔ اس کو عام کیس کی طرح نہ دیکھنے کی استدعا بھی کی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے بہت بڑی اسٹیٹمنٹ دی ہے کہ اس کیس کو عام قانون کی طرح نہ پرکهیں ۔ حکومت قانون میں تبدیلی کرے تو ہم اس کے مطابق دیکھ سکتے ہیں۔ قانون موجود ہے وہ سب کیلئے برابر ہے۔ ہم نے اسی قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں کہ بیس قیمتی جانیں چلی گئیں لیکن سرکار نے اچها کیس نہیں بنایا۔ قانون کے مطابق شہادت نہ ہو تو ہم کیا کریں۔ اتنے بڑے کیس میں اتنی کمزور شہادت لائی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم اسی معاشرے میں رہتے ہیں۔ ہمارے عزیزوں کے ساتھ بهی ایسا ہوتا ہے جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے مگر حلف یاد آتا ہے کہ ہم نے اللہ کے سامنے جواب دینا ہے کہ فیصلہ قانون کے مطابق کیا یا نہیں۔ ملزم کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق بهی ثابت نہیں ہوا۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے ملزم عمر عدیل کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔