Saturday, May 11, 2024

آر ایس ایس کا نظریہ خطے کے امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، شاہ محمود قریشی

آر ایس ایس کا نظریہ خطے کے امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، شاہ محمود قریشی
July 30, 2021 ویب ڈیسک

منامہ (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، آر ایس ایس کا نظریہ خطے کے امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا، بھارت سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے باعث کوئی بیرونی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم کی مشاورت سے خارجہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی رکھ دی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا، معاشی سفارت کاری ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔