Thursday, April 25, 2024

آذربائیجان کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو

آذربائیجان کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آذربائیجان کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آذربائیجان کے سفیر نے کہا پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا پاکستان اور آذربائیجان کےمابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے۔

اس موقع پر دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔