Wednesday, April 24, 2024

آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ
October 9, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ مفادات، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج، ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے موقف کی حامی ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کا موقف اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔