Friday, May 17, 2024

آذربائیجان نے کاراباخ کے گاؤں پر قبضے کا دعویٰ، شہریوں کا فتح پر جشن

آذربائیجان نے کاراباخ کے گاؤں پر قبضے کا دعویٰ، شہریوں کا فتح پر جشن
October 4, 2020
باکو (92 نیوز) آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگی ختم نہ ہوسکی۔ آذربائیجان نے کاراباخ کے ایک اور گاؤں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس پر شہری فتح کا جشن منانے کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ آذر بائیجان کے صدر نے سوشل میڈیا پر گاؤں پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ کاراباخ آذر بائیجان کا حصہ ہے، جس کے بعد باکو شہرمیں لوگ فتح کا جشن منانے لگے۔ شہریوں نے جھنڈے اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کاراباخ اِن کا تھا اور ایک بارپھر ان کا ہو جائے گا۔ دوسری جانب آرمینیا نے وادی میں موجود اپنےباشندوں کو آذربائیجان کے قہر سے بچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔