Friday, April 26, 2024

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے بعد پھر جھڑپیں

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے بعد پھر جھڑپیں
October 11, 2020
باکو (92 نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے بعد پھر جھڑپیں شروع ہو گئی۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگا دیے۔ خبرایجنسی کے مطابق متنازعہ ریجن نگورنا کاراباخ کے دارالحکومت میں سات دھماکے ہوئے۔ حالیہ جھڑپوں میں اب تک 450 سےزائدافراد ہلاک ہوچکے۔ روس کی ثالثی پرآذربائیجان اور آرمینیا نے گزشتہ روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ حکام آذر بائیجان کے مطابق جنگ بندی عارضی تھی، مستقل نہیں تھی۔ جنگ بندی قیدیوں اورلاشوں کے تبادلے کے لیے تھی۔