Thursday, April 18, 2024

آذربائیجان اور آرمینیا دوبارہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر متفق

آذربائیجان اور آرمینیا دوبارہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر متفق
November 17, 2021 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا دوبارہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔

دونوں ممالک کا روس کی اپیل پر جنگ روکنے پر اتفاق ہو گیا۔ آرمینیا کی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی سرحد پر لڑائی روک دی گئی ہے۔ جھڑپوں میں 15 آرمینیائی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔