Monday, September 16, 2024

آذربائیجان : اذان کا شاندار طریقے سےاستقبال کرنیوالا خوبصورت پھول منظر عام پر آگیا  

آذربائیجان : اذان کا شاندار طریقے سےاستقبال کرنیوالا خوبصورت پھول منظر عام پر آگیا  
February 14, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)سبحان تیری قدرت۔ ٓذر بائیجان میں انوکھا پھول۔۔ہر اذان کے وقت کھِل  کر خدا کی کبریائی بیان کرتا ہے۔۔ پھول روزانہ پانچوں وقت کِھلتا ہے۔۔امریکی ٹی وی سی این این نے بھی تحقیقات کے بعد تصدیق کر دی۔ تفصیلات کےمطابق مساجد سے پانچ وقت بلند ہونے والی اذان جس کے کان میں پڑے رس گھولتی ہے، اذان کی مسحور کن آواز پر پھول بھی اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہیں،، جی ہاں آذربائیجان کے ایک شہری کے باغیچے میں یہ نایاب پھول موجود ہے جو اذان کی آواز پر اپنی پنکھڑیاں کھول دیتا ہے  قدرت کے اس کرشمے کا چرچا سن کر امریکی ٹی وی کی انتظامیہ سے نہ رہا گیا اور اس اس دعوے کی تصدیق کے لیے اذان کے مختلف اوقات کے ساتھ اس پھول کی کھلتے ہوئے ریکارڈنگ کی گئی۔  جونہی اذان کی آواز بلند ہوتی ہے پیلے رنگ کا یہ خاص پھول کھل اٹھتا ہے اس نایاب پودے پر لگا ہر پھول اذان کا شاندار طریقے سے استقبال کرتا ہے ۔