Friday, March 29, 2024

آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا کے نام

آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا کے نام
July 1, 2018
نیدرلینڈ ( 92 نیوز ) آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا نے جیت لی ، فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔ پاکستانی ٹیم کی ایونٹ کے آخری ایڈیشن میں آخری پوزیشن رہی ، پاکستان اپنے ابتدائی میچز جیتنے میں بری طرح ناکام رہا ۔ ابتدائی میچز میں پے درپے شکستوں کے باعث قومی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں  ناک آؤٹ ہو کر وطن واپس لوٹ گئی تھی ۔ دوسری جانب نگران حکومت نے ہاکی میں بری کارکردگی پر فیڈریشن سے  وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔