Thursday, April 18, 2024

آخری گواہ نے بھی گلوکار علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات کو غلط قرار دے دیا

آخری گواہ نے بھی گلوکار علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات کو غلط قرار دے دیا
June 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔ علی ظفر کے پیش کردہ آخری گواہ نے بھی علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات کو غلط قرار دے دیا اور میشا شفیع کے الزامات کو سازش قرار دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور امجد علی شاہ کی عدالت میں میشا شفیع  کیخلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ میشا شفیع کے وکیل نے آخری گواہ رضوان پر جرح مکمل کی۔ گزشتہ سماعت میں گواہ رئیس نے بھی میشا شفیع کے الزامات کو سازش قراردیا تھا۔ گلوکار علی ظفر کی جانب سے پیش کئے گئے تمام گواہوں پرجرح مکمل ہو گئی ہے۔ علی ظفر نے سیشن کورٹ میں میشا شفیع کیخلاف ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 26 جون کو ہو گی۔