Thursday, April 25, 2024

آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سربئین ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کا فاتحانہ آغاز

آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سربئین ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کا فاتحانہ آغاز
August 27, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) رواں سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سربئین ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کا فاتحانہ آغاز ہوا۔ سربئین ٹینس اسٹار نے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے روبرٹو کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ جوکووچ نے پہلے ہی سیٹ سے میچ میں گرفت مضبوط رکھی اور چھ، چار سے فتح سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں بھی عالمی نمبر ایک جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا اور چھ، ایک سے کامیابی حاصل کی ۔ جوکوچ نے تیسرا سیٹ چھ، چار سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں شاندار آغاز پر جوکووچ نے ڈانس  کر کے فتح کا جشن منایا۔ ویمن مقابلوں میں امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو پہلے ہی راؤنڈ سے باہر کر دیا۔