Tuesday, April 23, 2024

آخری ون ڈے میچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات، قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ راستے سیل

آخری ون ڈے میچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات، قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ راستے سیل
May 31, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ون ڈے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاروں اور بیریئر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم، غیرملکی کھلاڑیوں کے نقل وحمل کے روٹس اور اہم شاہراہوں پر دس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ راستوں کو خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر سیل کرنے کے ساتھ مشتبہ افراد اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ میچ دیکھنے کیلئے آنیوالے شائقین کو مخصوص راستوں سے مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی۔ سٹیڈیم کے اردگرد رینجرز کے دستے بھی تعینات ہونگے جبکہ قذافی سٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔