Thursday, September 19, 2024

آخری سانس تک ظالمانہ نظام کے خلاف لڑیں گے:طاہرالقادری

آخری سانس تک ظالمانہ نظام کے خلاف لڑیں گے:طاہرالقادری
April 8, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آخری سانس تک میں اور میرے کارکن ظالمانہ نظام سے لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج سے مطمئن ہوں ، حتمی ٹیسٹ مئی میں ہونگے، پہلا سفر پاکستان کا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کنونش سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے خون کو نہ بھول سکتا ہوں نہ معاف کر سکتا ہوں، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینگے۔ پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی الیکشن ڈاکٹر رحیق عباسی صدر، خرم نواز گنڈا پور سیکرٹری جنرل منتخبپ