Sunday, September 8, 2024

آج یوم عاشور، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا دن

آج یوم عاشور، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا دن
October 24, 2015
لاہور(92نیوز)خانوادہ رسولؐ کی کربلا میں قربانیاں آج بھی زندہ ہیں ، آج یوم عاشور اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا دن ہے، یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس اور جلوس  منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق خانوادہ رسول کی کربلا میں قربانیاں آج بھی زندہ ہیں آج یوم عاشور ہے اور نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ہے جبکہ ملک بھر میں مجالس اور عزاداری جلوس منعقد ہوں گے۔