Friday, March 29, 2024

آج یوم عاشور : ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

 آج یوم عاشور : ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
October 24, 2015
لاہور(92نیوز)یومِ عاشورپر ملک کےاکثرشہروں میں سیکورٹی کے سخت  اقدامات کئے گئے  ہیں بیشتر شہروں میں  موبائل فون سروس جزوی طور پر بندکردی گئی کئی شہروں میں  موٹر سائیکل کی ڈبل سوار ی پر پابندی ہے اور آج  دس محرم الحرام کو امن وامان یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے راستوں پر چھ ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام  دے رہے ہیں ۔ رینجرز، رضا کار اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ،حساس علاقوں میں رینجرز کی نفری تعینات ہے، جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ،شہر بھر میں ڈبل سواری پر آج  کے لئے پابندی  ہےجبکہ میٹرو بس اور موبائل  سروس بھی بند رہے گی ۔ کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی ہے دس محرم کی صبح چھ بجے سے شام  آٹھ بجے تک  موبائل فون سروس بھی بند رہے گی   جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے سات ہزار اہلکار تعینا ت ہیں، فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ فیصل آباد میں محرم کے جلوسوں کیلئے ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں مجالس اور جلوسوں کےراستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر ، واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔ ہنگو ، کوہاٹ بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں دو روز کے لئے کرفیو نافذ ہےجبکہ ملک کے ساٹھ سے زائد شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی ہے اورجلوسوں کے راستوں پرموبائل سروس بھی بند ہے۔