Saturday, April 20, 2024

آج ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
April 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آج ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہیموفیلیا کےمریضوں کی تعداد 20 ہزارسےتجاوز کر گئی۔ ہیموفیلیا ایک تکلیف دہ اور مہلک بیماری کا نام ہے ۔ ایسے مریضوں کے خون میں جمانے والے اجزا کی کمی ہوتی ہے ۔ چوٹ لگنے کی صورت میں خون کا بہاو جاری رہتا ہے ۔ سرکاری سرپرستی نہ ہونے کے باعث مریض ہیموفیلیا سوسائٹی کے مراکز سے علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ یہاں آنے والا ہر بچہ ہی تکلیف میں نظر آتا ہے ۔ کسی کے جوڑوں میں درد اور سوجن ہے تو کسی کا اٹھنا بیٹھنا اورچلنا پھرنا بھی محال ہے ۔ ہیموفیلیا کی تین اقسام ہیں جس سے صرف بچے ہی نہیں ، بڑے بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ خون کے سفید خلیات کے بجائے ٹیکے بہترین طریقہ علاج ہے ۔ بلاشبہ ہیموفیلیا ایک موروثی اور جان لیوا مرض ہے ، تاہم اس مرض سے بچاو کا واحد راستہ بروقت تشخیص اور زندگی بھر کا علاج ہے ۔