Sunday, May 19, 2024

آج کے مینڈیٹ میں دھاندلی کی ملاوٹ ہے ،حمزہ شہباز شریف

آج کے مینڈیٹ میں دھاندلی کی ملاوٹ ہے ،حمزہ شہباز شریف
August 19, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آج کے مینڈیٹ میں دھاندلی کی ملاوٹ ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں خطاب  کرتےہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پارلیمانی کمیشن بنا کر  دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہونا چاہئے ، اقتدار تو آنی جانی چیز ہے اسکی خواہش نہیں ۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ن لیگ کو پنجاب میں حکومت بنانے کی دعوت دینی چاہئے تھی ، اللہ تعالیٰ عمران خان کو 50 لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ سچ کرنے کی توفیق دے ۔ حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم ذاتی حملے نہیں کریں گے، جہاں ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا وہاں بھرپور احتجاج کریں گے ۔