Saturday, April 27, 2024

آج کے دن شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

آج کے دن شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
September 6, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج کے دن شہدا کے گھر چلتے ہیں،آج شہدا اور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اج شہدا کا دن ہے، ہمارے وطن کیلئے شہدا اور انکے اہل خانہ کی عظیم قربانیوں پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عظیم قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، ہم ایک عظیم قوم ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق ہمیں پیار ہے پاکستان سے، نام پر یوم دفاع و شہدا منایا جائے گا۔ قوم منفرد انداز میں اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا ۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے  کا پیغام شہدا کے لواحقین، گھر، گلی، محلہ، تحصیل، گاؤں، شہر، صوبہ اور مقام شہادت تک پہنچایا جاۓ گا۔ میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں۔