Friday, April 19, 2024

آج کورونا سے گزشتہ تین ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں ، ظفر مرزا

آج کورونا سے گزشتہ تین ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں ، ظفر مرزا
July 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ آج کورونا سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  20جون کو ایک دن کے دوران ریکارڈ 153 اموات پورٹ ہوئیں ، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے صرف 20 اموات رپورٹ ہوئیں،یہ کورونا سے اموات میں 87 فیصد کمی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے لیکن اموات اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس نے مزید 20 پاکستانیوں کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 842 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  22 ہزار 56 ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔227 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں  2 لاکھ 74 ہزار 189 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے  دو لاکھ 41 ہزار 26 افراد مہلک وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہوئے ۔