Friday, May 3, 2024

آج کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا، دہشت گردی کا خطرہ نہیں، فضل الرحمٰن

آج کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا، دہشت گردی کا خطرہ نہیں، فضل الرحمٰن
October 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں آج کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا، دہشت گردی کا خطرہ نہیں ہے، اگر کوئی خطرہ ہے تو سکیورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو گھر چلی جائے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں سے جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوچکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جعلی حکومت ایک کامیڈی ہے، اپوزیشن طبل جنگ بجا چکی، میاں صاحب خطاب کریں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا۔