Saturday, April 20, 2024

آج کل الائنس بن رہے ہیں مگر صفر جمع صفر ،صفر ہی ہوتا ہے ، وزیراعظم

آج کل الائنس بن رہے ہیں مگر صفر جمع صفر ،صفر ہی ہوتا ہے ، وزیراعظم
December 9, 2017

جھنگ ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج کل الائنس بن رہے ہیں مگر صفر جمع صفر ، صفر ہی ہوتا ہے ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حویلی بہادر شاہ میں پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں اور وفاق کو مل کر لوگوں کو مشکلات سے نکالنا ہے ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج سیاسی جماعتیں جمہوریت پر شب خون مارنا چاہ رہی ہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں ۔ الیکشن ترمیم کی ضرورت ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی بھاگ رہی ہے ۔